319

جب جب بھی میں شادی کرنے لگتا ہوں تو پولیس۔۔۔!!! جمشید دستی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سیاستدان اورعوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ جب بھی شادی کرنے لگتا ہوں پولیس چھاپے مارنا شروع کر دیتی ہے اب سوچ رہا ہوں یہ نہ ہو کہ شادی والے دن میرے براتیوں کو پولیس لے جائےاور میں دلہا
بنا اکیلا کھڑا ہوں۔ پریس کانفرنس میں جمشید دستی نے یہ جواب دیا تو پورے ہال میں قہقہے لگے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں بھی میرے ساتھ ایسا ہوا ،اب بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے ، لیکن شادی کرنی توہے جلدمٹھائی کھلاؤں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں