سردیوں کی آمد آمد ہے، ایسے میں لوگ سرد موسم کا مقابلہ کرنے اور قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے ڈرائی فروٹ کو استعمال کرتے ہیں، آپ نے بازار سے مونگ پھلی چکی لے کر ضرور ٹیسٹ کی ہوگی، تو آج ہم آپ کے لئے اسے گھر میں بنانے کی بہتر ریسیپی پیش کررہے ہیں۔
چکی کی اجزائے ترکیب
آئل یا گھی
سفید تل
مونگ پھلی چھلی ہوئی
کارن فلاور
گڑ
چکی بنانے کا طریقہ
مزید دار مونگ پھلی چکی بنانے کے لئے سب سے پہلے ہم تیل کا گھی کو کراہی میں ڈال کر گرم کرے ، تیل گرم ہوجائے تو اس میں گڑ کو ڈال کر مزید گرم کرے ، جب گڑ گولڈن شکل اختیار کرلے تو اسی دوران اس میں سفید تل ڈال کر مزید گرم کرے، اسی دورانیہ گاڑھا محلول بن جائے گا تو اس میں مونگ پھلی ڈالیں اور پانچ منٹ تک مونگ پھلی کو اس محلول میں اچھی طرح مکس کرے، جب یہ ٹھنڈا ہونے لگے تو اسے کسی صاف اور بڑے برتن میں ڈالیں، برتن میں ڈالنے سے قبل اس میں کارن فلاور چھڑک لیں، ایسا کرنے سے چکی کا آمیزہ برتن پر نہیں چپکے گا۔
بعد ازاں اسے بیلن کی مدد سے اچھی طرح سیٹ کرلیں اور کسی چھری یاچاقو کی مدد سے اس کی کٹنگ کرتے ہوئے ٹکڑے تیار کرے ، لیجیئے مزیدار اور لذت بخش مونگ پھلی چکی تیار ہے، خود بھی کھائیں اور اہل خانہ کو بھی اس کا مزا چکھائیں۔