413

#EidAlAdha سافٹ ڈرنک سے گوشت گلانے کا آسان طریقہ

عید الاضحیٰ پر قربانی کے بعد خواتین کو جن پریشانی کا سامنا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ گوشت گلنے میں اسے مسائل ہوتے ہیں اور اسے گلانے میں کئی گھنٹوں لگ جاتے ہیں جبکہ کچھ خواتین پریشر کُکر میں اسے گلانے کی کوشش کرتی ہیں۔

لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس آسان طریقے پر عمل کرکے آپ عید الاضحیٰ کے روز گوشت کو باآسانی اور جلدی گلاسکیں گے۔

گوشت جلدی گلانے کے ٹوٹکے

ٹماٹروں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس مکسچر کو گوشت پر لگادیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں، اب گوشت پکائیں اور دیکھیں کہ یہ کتنا جلدی گلتا ہے۔

ادرک کے عرق کو 30 منٹ کے لیے گوشت پر لگا کر رکھیں، اس طریقہ سے بھی گوشت جلد گلتا ہے۔

ابلتےگوشت میں لہسن کے درمیان میں موجود ڈنڈی ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

چائے کے ایک یا دو کپ میں گوشت کو میرینیٹ کرکے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں، دراصل چائے میں ‘ٹینن’ نامی کیمیکل کمپاؤنڈ موجود ہوتا ہے جو گوشت گلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سافٹ ڈرنک سے بھی گوشت گلایا جاسکتا ہے جی ہاں! اس میں موجود کیمیکلز چیز گلانے میں مدد دیتے ہیں، اس کے لیے 30 سے 40 منٹ تک گوشت کو سافٹ ڈرنک میں ملا کر رکھ دیں اور پھر اسے دھو کر پکائیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں