عید الاضحیٰ کے روز فرزندان اسلام قربانی کا فریضہ ادا کرنے کے بعد جو پہلا کام کرتے ہیں وہ گھروں میں کلیجی بنانے کا ہوتا ہے لیکن زیادہ تر خواتین کو کلیجی بنانے کے بعد جو اس کی ہیک باقی رہ جاتی ہیں اس کے بغیر کلیجی بنانے کا طریقے کا علم نہیں ہوتا۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ملائی جیسی مزیدار کلیجی بنے گی اور کھاتے وقت اس کی مہک بھی آپ کو محسوس نہیں ہوگی۔
کلیجی کا سالن:
ایک کپ دہی میں آدھا چمچ لال پسی مرچیں، ایک چوتھائی کٹی مرچیں، تھوڑی سی ہلدی، ایک چمچ ثابت دھنیا، ایک چمچ کٹا ہوا زیرا ملا کر بوٹیوں کو آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
کلیجی دھونے کا طریقہ
سب سے پہلے کلیجی کو باؤل میں موجود صاف پانی میں بھگوئیں اور اسے دھو لیں۔
دوسرے باؤل میں تقریباً آدھا کپ دودھ اور ایک گلاس پانی شامل کرلیں (کلیجی زیادہ ہو تو دودھ اور پانی کی مقدار اس حساب سے لیں) اور پھر اسے 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد دوبارہ اسے صاف پانی سے دھو لیں۔
ہیک ختم کرنے کا طریقہ:
لہسن کے کچھ جوے لیں اور انہیں چھلکے سمیت پیس لیں ساتھ ہی اس میں حسبِ مقدار لیمو کا رس یا سرکا ملا لیں، اس آمیزے کو اچھی طرح سے کلیجی پر ڈال دیں اور مکس کردیں۔
اب اس کلیجی کو 20 سے 25 منٹ تک رکھ دیں پھر اسے ایسے ہی پانی سے دھو لیں اور چھان لیں۔
یہ طریقہ آزمائیں اور پھر دیکھیں کلیجی کی مہک کیسے ختم ہوتی ہے۔