32

مراد راس کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر پنجاب مراد راس نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔مراد راس نے جہانگیر ترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں علیم خان بھی موجود تھے۔دوسری جانب پاکستان کے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے مزید مجوزہ نام سامنے آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں