106

سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے گئے

کراچی (این این آئی) سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران تفتشی افسر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرجھوٹی مہم چلانے کے خلاف اداکارہ مہوش حیات اوررابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے انکوائری افسر کا کہنا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات نے چہرے کی شناخت کے لیے درخواست دی تھی، اداکارہ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا چہرہ انکا نہیں، مہوش حیات کی درخواست پرویڈیو اسلام آباد لیبارٹری بھیجی ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے رپورٹ کب تک آجائیگی جس پر ایف آئی اے کے انکوائری افسر نے عدالت سے 4 ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبری خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں ، عدالت نیدرخواستوں کی سماعت چار ہفتوں کیلیے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں