45

رانا ثنا اللہ نے قمر جاوید باجوہ کی توسیع پر منصوبہ بندی سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر خفیہ منصوبہ بندی سے پردہ اٹھا دیا۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا اہتمام آپ کی پارٹی نے کیا تھا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کر لیا۔انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف کو توسیع دے کر فتنے (چیئرمین پی ٹی آئی)کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ بعض فیصلے وقت کے تقاضوں کے مطابق اسٹریٹیجی کا حصہ ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں