کراچی(این این آئی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 13.07 ارب ڈالر سے بڑھ کر 13.19 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.63 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.70 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر5.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 49 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
43