لاہور ( این این آئی) آذربائیجان ایئر لائنز کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر لینڈنگ پر پہلی فلائیٹ کا واٹر کینن سلوٹ کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے اعزازی مشیر ائیر مارشل (ریٹائرڈ ) فرحت حسین ملک نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا۔ جمہوریہ آذربائیجان کے سفیرعزت مآب جناب علی فکر اوگلو علی زادہ نے بھی سلامی لی۔ ائرپورٹ چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر نذیر احمد خان، سی ایس او اے ایس ایف بورڈنگ برج پر کیک کاٹنے کی تقریب میں شریک کی ۔ اس کے ساتھ ایئرپورٹ، ایئر لائن، اور جیری کی ڈناٹا مینجمنٹ کے دیگر معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی
46