اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 25 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی اور اڈیالہ جیل منتقلی کی استدعا کر رکھی ہے۔عدالت نے کچھ روز قبل درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بعض قانونی نکات کی مزید وضاحت کے لیے عدالت نے کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
34