44

اچھرہ میں 23سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق ،سسرال والوں نے آگ لگائی ‘ ورثائ

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ اچھرہ میں 23سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی ، لڑکی کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے سسرال والوں نے آگ لگائی ۔ بتایا گیا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ ریڑھی والا چوک میں میں 23سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی ۔ لڑکی کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرال والوں نے آگ لگائی جس سے ان کی بیٹی کی جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں