47

عمران خان اٹک جیل میں قید لیکن کس طرح کے سیل میں رکھا گیا ؟ علیمہ خان بھی بول پڑیں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کی پاکستان کیلئے 27 سالہ جدوجہد ہے، انہیں چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ہمارے بھائی کے ساتھ عدالت میں کیا ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہوگی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے۔عدالت نے کیس میں دلائل کیلئے ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں