44

علی نواز اعوان ،سردار آصف نکئی بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ گئے،آئی پی پی میں شمولیت

لاہور/پھولنگر( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان اور سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ۔

دونوں رہنمائوںنے الگ الگ ملاقات کرکے شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر عون چودھری ، ملک نعمان لنگڑیال ،صمصمام بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں