27

ریٹائر ڈ پولیس افسر کو فراڈیوں نے ایک کروڑ56لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا

ساہیوال( این این آئی) ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو بھٹہ خشت میں حصہ ڈال کر ایک کروڑ56لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کو پولیس سے ریٹائرمنٹ کے بعدکیش ملا تو ریٹائرڈ آفیسر نے اپنے دوستوں امانت علی اور رانا محمود کے ساتھ ایک کروڑ56لاکھ روپے حصہ بھٹہ خشت میں ڈال دیا

بعد میں منافع50لاکھ48ہزار584روپے ہو گیا تو حسا ب کے بعد ملزم اپنے دو منشی جہانگیر،سعید احمد سمیت رفو چکر ہو گئے جس پر پولیس نور شاہ نے فراڈیوں امانت،رانا محمود،منشی جہانگیر،سعید منشی سمیت چار ملزموں کے خلاف الطاف حسین کی مدعیت میں مقدمہ406,471,468,467,420ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں