28

ترکیہ کا کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتا

انقرہ(این این آئی) ترکیہ کا بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتا ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ کارگو جہاز کا بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان میں پھنسنے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ لاپتا ہونے والے جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12 افراد سوار تھے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کی صبح جہاز کے کپتان نے بتایا تھا کہ جہاز ترکیہ کے شمال مغربی صوبے زونگلوداک کی حدود میں ایرگلی کے پانیوں سے گزر رہا ہے۔

سمندری طوفان کے باعث لاپتا جہاز کی تلاش کیلئے ریسکیو کشتیاں روانہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تیز ہوائوں کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی تلاش شروع نہیں کی جاسکی۔حکام کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں اور موسم بہتر ہوتے ہی لاپتا جہاز کی تلاش کے لیے ریسکیو کام شروع کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، ٹیمیں بھی تیار ہیں جیسے ہی موسمی حالات مناسب ہوتے ہیں ٹیموں کو روانہ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں