34

بھارتی سیاستدان کی بھکاری سے چپل مار آشیرواد کی ویڈیو وائرل

بھوپال(این این آئی)بھارتی کانگریس رہنما پارس سکلیچہ نے بھکاری سے چپل مار آشیرواد لیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر رتلام سے کانگریس رہنما پارس سکلیچہ نے اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا جس کیلئے پولنگ تو ختم ہو چکی ہے لیکن ان کے حوالے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے۔

پارس سکلیچہ نے 2013 اور 2018 میں بھی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی وجہ سے اس بار الیکشن میں لڑنے کیلئے ایک بھکاری بابا کے پاس چپل مار آشیرواد لینے پہنچ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ بھکاری سڑک کنارے موجود ہے اور کانگریس رہنما ان کیلئے نئی چپل کا جوڑا لاتے ہیں جس سے بھکاری بابا انہیں کئی بار چپل مار کر آشیرواد دیتے ہیں۔ بھکاری کبھی کانگریس رہنما کے سرتو کبھی ان کے منہ پر چپل مار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں