28

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا الزام، میانوالی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی امجد نیازی گرفتار

میانوالی(این این آئی)میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔ امجد نیازی نے اپنے بیان میں کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے سرنڈر کررہا ہوں، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں۔

پولیس کے مطابق امجد نیازی کے خلاف 9 اور 10 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں۔ حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور جہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد نیازی مطلوب تھے۔پولیس نے بتایاکہ امجد نیازی کو (آج) منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں