35

قومی ٹیم کے منیجر ریحان الحق کو بھی تبدیل کر دیا گیا

لاہور( این این آئی)ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے تناظر میں کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے ،مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا ء اشرف کی جانب سے قومی ٹیم کے منیجر ریحان الحق کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔مکی آرتھر اور گرانٹ براڈ برن کے ساتھ ٹیم منیجر ریحان الحق بھی آسٹریلیا نہیں جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ریحان الحق کو ٹیم منیجر کی جگہ ٹیم آپریشن منیجر کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے مینجمنٹ کمیٹی کو کچھ دن چھٹیوں کی درخواست دیدی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید اکرم چیمہ کا قومی ٹیم کے نئے ٹیم منیجر کے طور پر آسٹریلیا جانے کا امکان ہے ، وہ اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے منیجر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ریحان الحق کچھ دنوں کی چھٹیوں کے بعد اہل خانہ سے مشاورت کرکے پی سی بی میں رہنے یا چھوڑنے کا فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں