24

پاک افغان باڈر تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند،شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

چمن (این این آئی) آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد نے پاک افغان چمن باڈر ہرقسم کے تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان باڈر شاہراہ کو آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد نے ہرقسم کے تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند کردیاہے ۔

آل پارٹیز تاجر اتحاد نے کہا ہے کہ آج سے غیرمعینہ مدت کیلئے چمن باڈر شاہراہ باڈر روڈ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے راستہ بند کیا گیا ہے۔شاہراہ پر تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کے باعث تجارتی مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں