47

پولیس وردی میں ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنیوالا ٹک ٹاکر گرفتار

پشاور (این این آئی)پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وردی میں ویڈیوز بناتا تھا اور ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

پولیس کی حراست میں ملزم نے اپنی حرکت پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس قسم کی ویڈیوز بنانے سے دریغ کروں گا۔ملزم نے دیگر ٹک ٹاکرز کو بھی پیغام دیا کہ کسی صورت پولیس یونیفارم اور پولیس کیخلاف ویڈیو نہ بنائیں۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قبضے سے پولیس وردی اور موبائل فون برآمد کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں