176

بھارت میں 4دن سے بھوکا شخص بلی کھا گیا

کٹی پورم(این این آئی)بھارتی ریاست کیرالہ میں بھوک کی شدت سے نڈھال بلی کھاتے نوجوان کو پاگل خانے منتقل کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ کٹی پورم کے بس اسٹینڈ پر پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بس اسٹینڈ پر آئے نوجوان کو شاپر میں کچھ لاتے اور پھر کھاتے دیکھا، کھانے کی بدبو سے اردگرد کھڑے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد ایک دکاندار نے اس نوجوان کی شاپر چیک کی تو پتہ چلا وہ بلی کھارہا تھا بعد ازاں لوگوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان سے اس عمل کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ بھوکا تھا اس نے لوگوں کو بھی بتایا تھا کہ اس نے 4 دن سے کچھ نہیں کھایا۔ پولیس کے مطابق نوجوان چنئی سے کوزی کوڈ اپنے بڑے بھائی سے ملنے آیا تھا تاہم افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد ڈاکٹر ز کی ہدایت پر پولیس نے نوجوان کو پاگل خانے منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں