سرگودھا(این این آئی) سرگودھا ریجن کے سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی کو شادی کی تقریب میں بغیر اجازت پروگرام کرنے اور ساؤنڈ سسٹم پر پولیس نے گرفتار کر لیا اور ضمانت منظور ہونے پر رہائی عمل میں آئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی وزیر آباد شادی کی تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں بغیر اجازت پروگرام کرنے اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
جن سمیت 12 افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں 2 مقدمات درج کرلیے گئے جن میں بغیر اجازت پروگرام کرنے اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی دفعات لگائی گئیں۔جن میں تقریب میں شامل مزید 12 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔متعلقہ پولیس نے گرفتاری کے بعد گلوکار ذیشان روکھڑی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کی ضمانت منظور ہونے پر گلوکار ذیشان روکھڑی کی رہائی عمل میں آئی۔