345

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو جزوی طور پر بحال کرنے پر غور ہونے لگا

لاہور(این این آئی)ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو جزوی طور پر بحال کرنے پر غور ہونے لگامیڈیارپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور قومی ٹیم کی جانب کھیلنے والے کئی پلیئرز کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کیلیے نوٹس جاری ہوئے اور کرکٹرز کو روزگار کیلئے خوار ہوتے دیکھ کر شدید رد عمل سامنے آیا تھا، اس صورتحال میں پی سی بی نے محکموں کو خط میں ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کیلئے کہا تھا۔دوسری جانب سینئر کرکٹرز نے بھی پی سی بی کے اعلی حکام کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بقا کیلئے تجاویز پیش کی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل ٹی
ٹوئنٹی، انڈر

23 اور تین روزہ کرکٹ کے ٹورنامنٹ کرواکر محکموں کیساٹھ وابستہ کرکٹرز کیلیے روزگار کے مواقع برقرار رکھے جاسکتے ہیں۔گزشتہ روز ویمن کرکٹ کیلیے سپانسرشپ کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیررسمی گفتگو میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ کرکٹرز کی مالی مشکلات کا اندازہ ہے، اداروں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، کوئی ایسا مناسب سسٹم بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلنے والے کرکٹرز کو ایکشن میں آنے کے مواقع میسر آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں