16

فیملی کے دو کاروں میں سوار9 افراد کو پکنک سے واپسی پر اغواء کر لیا گیا

سرگودھا(این این آئی) سرگودھا سے ناران کاغان سیر پر جانے والے سرگودھا کے نواحی گاؤں کی فیملی کے دو کاروں میں سوار9 افراد کو پکنک سے واپسی پر سرگودھا کے قریب اغواء کر لیا گیا جس پر غم سے نڈھال گھرانے کی خاتون کے دم توڑنے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے پولیس نے 23 سالہ مغوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مغویان کی تلاش شروع کر دی۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹمومن کے چک 75 جنوبی کی دیندار فیملی کے 9 نوجوان محمد فیصل،محمد وارث،مظہر اقبال، نثار، کامران،محمد اسلم،محمد وقاص،سمیع اللہ اور محمد منیر دو گاڑیوں میں سوار ناران کاغان کی سیر کو گئے جن کو سرگودھا واپسی پر موٹر وے سالم انٹرچینج کے قریب اغواء کر لیا گیاجن کے موبائل فونز مسلسل بند ملنے پر اہلخانہ پریشان ہو گے۔اور ایک مغوی نوجوان کی غم سے نڈھال ماں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تو لواحقین سراپا احتجاج بن گے۔جس پر تھانہ پھلروان پولیس نے پنک سے واپسی پر اغواء ہونے والے 9 افراد میں 23 سالہ مغوی محمد فیصل کے والد محمد رزاق کی مدعیت میں زیر دفعہ 365 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور مغویان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں