19

فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل، آٹے کی شدید قلت کا خدشہ

کراچی (این این آئی)آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی، جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف فلور ملز مالکان کی ملک گیرہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔

ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی اور دو دن سے گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی ہے۔کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گی۔ملزمالکان نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس ،بجلی کیبلوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال ہے ، پہلے ہی آٹے کاکاروبارکرنے والے بھاری ٹیکس دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں