13

پاکستان میں پیکڈ دودھ فرانس، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے بھی مہنگا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں پیکڈ دودھ 18 فیصد بلند ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد فرانس، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے بھی مہنگا ہو گیا۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک لیٹر پیکڈ دودھ 1 ڈالر 33 سینٹس کے ساتھ خطے میں سب سے مہنگا ہے۔پاکستانی پیکڈ دودھ کے مقابلے فرانس میں پیکڈ دودھ 10 سینٹس سستا، ہالینڈ میں 4 سیںنٹس سستا جبکہ آسٹریلیا میں 26 سینٹس سستا ہے۔

ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے بھارت میں پیکڈ دودھ صرف 78 سینٹس، بنگلادیش میں 1 ڈالر 2 سینٹس میں دستیاب ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں پیکڈ دودھ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس صفر ہے۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مطابق پیکڈ دودھ ملک کی کل دودھ فروخت کا 5 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں