15

  غریب گھرانوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے غریب گھرانوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے غریب گھرانوں کو مفت سولرپینل دینے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے عملدرآمد کیلئے غور وخوض شروع کردیا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق صوبے میں ایک لاکھ سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں ۔مزمل اسلم نے کہا کہ منصوبے کو بینک کے ذریعے یا براہ راست شروع کئے جانے کے آپشنز زیر غور ہے، منصوبے کیلئے اچھے ونڈرز کو بھی تلاش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں