16

گونگی بہری لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی

پھول نگر( این این آئی)گونگی بہری لڑکی سے زیادتی پر تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔مدعی محمد عاشق کے مطابق اسکی بیٹی چند روز قبل اپنے سسرال محلہ کوٹ فضل شاہ پھولنگر گھر میں موجود تھی کہ اس کا سسرالی رشتہ دار واجد وہاں آیا اور اس نے لڑکی کو ایک کمرے میں لے جا کر بند کر کے جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور اپنی حوس کا نشانہ بناتا رہا ۔

افسوسناک واقعے کے بعد میری بیٹی کی طبیعت خراب ہو گئی اور اس کے سسرال والوں نے مجھے فون پر بلایا میں نے اپنی بیٹی کا علاج معالجہ کرایا، میری بیٹی نے مجھے اشاروں سے پیش آنے والے سارے واقعے سے آگاہ کیا ۔تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں