15

کچرے میں پھینک دیا گیا لاٹری ٹکٹ 2 لاکھ ڈالرز کا نکلا

جنوبی کیرولائنا(این این آئی) امریکا میں ایک جوڑا قسمت بدل دینے والی لاٹری اس وقت ہارنے سے بچ گیا جب اس نے اسے بیکار سمجھ کر کچرے میں پھینک دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کیرولائنا کے رہائشی ایک جوڑے، جو شناخت ظاہر نہین کرنا چاہتا، نے بتایا کہ اس نے اسپارٹنبرگ میں ایک دکان سے 5 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ خریدا۔

اہلیہ نے ٹکٹ کو اسکریچ کرنا شروع کیا لیکن تھوڑے سے نمبر دیکھ کر انہوں نے اسے بیکار سمجھ کر کچرے میں پھینک دیا۔تاہم شوہر نے ردی کی ٹوکری میں ٹکٹ کو دیکھا اور اسے احساس ہوا کہ اہلیہ سے غلطی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی بیوی کو پکارا اور ایک اہم نکتے کی طرف توجہ دلائی کہ اس اسکریچ کارڈ پر 12 ہندسے ہیں۔یہ بات سن کر خاتون نے ٹکٹ کچرے سے دوبارہ اٹھایا اور اسے مزید کھرچا تو دیکھا کہ وہ 200,000 ڈالرز کی لاٹری تھی۔رقم جیتنے کے بعد اب جوڑا نیا گھر خریدنے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں