7

متنازعہ ویب سیریز پر بھارتی حکومت کا ایکشن، نیٹ فلکس ہیڈ طلب

ممبئی(این این آئی) اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس اپنی حالیہ بھارتی ویب سیریز ‘آئی سی 814: دی قندھار ہائی جیک’ پر تنازعے میں پھنس گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب سیریز میں ہائی جیکرز کی شناخت کے حوالے سے غلط تصویر کشی کی گئی۔بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے نیٹ فلکس کے مواد کے سربراہ کو طلب کیا ہے تاکہ ان اعتراضات کا جواب دیا جا سکے۔

انوبھو سنہا کی ہدایتکاری میں بنائی گئی یہ سیریز 1999 میں انڈین ایئرلائنز کی فلائٹ 814 کے حقیقی ہائی جیکنگ واقعے پر مبنی ہے۔اس واقعے میں طیارے کو دہشت گردوں نے ہائی جیک کیا تھا، جو مسافروں کی سلامتی کے بدلے میں دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ہائی جیکرز کی شناخت ابراہیم ایتھر، شاہد اختر سید، سنی احمد قاضی، ظہور مستری، اور شاکر کے ناموں سے ہوئی تھی۔

تاہم، ‘آئی سی 814: دی قندھار ہائی جیک’ میں ان دہشت گردوں کو ‘بھولا’ اور ‘شنکر’ کے ناموں سے دکھایا گیا ہے، جبکہ ایک نے اپنا نام ‘برگر’ بھی بتایا ہے۔ اس فرق کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اور بہت سے ناظرین نے اس شو پر تاریخی حقائق کو مسخ کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں