5

ڈیزل کے وافر ذخیرے کے باعث ملک میں آئل سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ

کراچی (این این آئی)ڈیزل کے وافر ذخیرے کے باعث ملک میں آئل سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ ہے،چار بڑی آئل ریفائنریز نے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھ کر خبردار کردیا۔بڑی آئل ریفائنریزنے سیکرٹری پیٹرولیم کوخط میں کہا ملک میں ڈیزل کا 50 روز سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے،اس وقت ڈیزل کا ذخیرہ 7 لاکھ 70ہزارٹن تک پہنچ چکا ہے،مزید ڈیزل درآمد کیا گیا تو ملک میں ڈیزل سپلائی میں تعطل آجائے گا۔

آئل ریفائنریز نے مزیدکہاکہ حکومت ستمبر کے دوران ڈیزل کی درآمدات کومعطل یا ملتوی کرے،فوری طور پراس مسئلے کاحل نہ نکالا گیا تویہ معیشت کیلیے نقصان دہ ثابت ہوگا، ریفائنریوں نے خط میں ڈیزل کے ضرورت سے زیادہ ذخیرے پراحتجاج بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں