6

شکیب الحسن بنگلہ دیش کے بجائے کراچی سے دبئی چلے گئے

کراچی(این این آئی)ٹیسٹ سیریز کی فاتح بنگلا دیشی ٹیم کے اہم کھلاڑی شکیب الحسن قتل کے مقدمے کے اندراج کے بعد بنگلہ دیش کے بجائے کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن وطن واپس نہیں گئے۔ سینئر کھلاڑی شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔

شکیب الحسن گزشتہ رات ٹیم سے الگ ہوکر تنہا کراچی سے فلائٹ ای کے چھ سو سات سے دبئی پہنچے ہیں۔ شکیب الحسن کیخلاف حکومت مخالف مظاہروں کے دوران نوجوان کے قتل کا الزام ہے۔دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم اور مینجمنٹ ارکان کراچی ایئر پورٹ سے دو مختلف پروازوں سے دبئی اور قطر روانہ ہوگئے ہیں۔ وطن واپس جانے کے لیے بنگلا دیشی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل رات گئے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔ ٹیم اور آفیشل کراچی سے دبئی اور دوحہ کے راستے دو مختلف پروازوں سے بنگلا دیش پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں