4

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسےبڑھا ہے۔اس اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 6 پیسے اضافے کے ساتھ 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں