4

7 سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی، ہسپتال منتقل

ملتان (این این آئی)ملتان کی شاہ رکن عالم کالونی میں گھر میں کام کرنے والی7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچی کو گزشتہ رات ہسپتال لایا گیا، بچی کی حالت غیر تھی، فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔متاثرہ بچی کی والدہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ بیٹی کو گزشتہ ماہ خاتون کے گھر کام کے لیے بھیجا تھا، 2 روز قبل گھر کی مالکن نے بلایا اور بیٹی میرے سپرد کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ بچی ڈری ہوئی تھی اور بول بھی نہیں رہی تھی، لگ رہا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی، بچی کی حالت غیر تھی اس لیے نشتر ہسپتال لے آئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید کارروائی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں