11

اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان چلا رہا ہوتا،فہد مصطفی

کراچی(این این آئی)پاکستانی معروف ٹی وی و فلم اداکار، پروڈیوسر فہد مصطفی نے کہاہے کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ان کے والد انہیں بریانی کی دکان کھول کر دینے والے تھے۔ایک پروگرام میں فہد مصطفی نے بتایاکہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان چلا رہا ہوتا۔

انہوں نے بتایاکہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل میرے والد مجھے بریانی کی دکان کھول کر دینا چاہتے تھے، میرے والد نے اپنا مکمل ذہن بنا لیا تھا اور اس کاروبار کیلئے مجھے تیار بھی کر رہے تھے۔فہد مصطفی نے کہا کہ میرے والد نے مجھے ایک خاتون سے بھی ملوایا تھا جنہوں نے مجھے اس کاروبار سے متعلق مکمل آگاہی دی اور حتی کہ بوٹیوں کا حساب تک بتایا۔اداکار نے کہاکہ اگر میں شوبز میں نہ آتا تو میں ایسا ہی کچھ کر رہا ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں