12

طلبہ کے لیے اسکالرشپ سے متعلق بڑی خوشخبری

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہونہار اسکالرشپ اسکیم کا اعلان کردیا گیا۔پنجاب حکومت کی اسکالرشپ اسکیم کے تحت طلبہ کو اربوں روپے کی اسکالرشپس دئیے جائیں گے، پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلبہ کو امسال 7 ارب کے اسکالرشپ دئیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔یہ 7 سال پر مشتمل اسکیم ہوگی جس کے بجٹ کی کل مالیت 131 ارب روپے ہوگی، ہر سال بجٹ میں 10 فیصد اضافہ ہوگا، پنجاب کے 30 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں