8

61 سالہ امریکی اداکارہ نے جوان نظر آنے کیلئے 9 کروڑ سے زائد رقم خرچ کر ڈالی

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈیمی مور نے خوبصورت اور جوان نظر آنے کیلئے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ (پاکستانی تقریباً 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد روپے) کی سرجری کروائی ہے۔برطانوی ٹیبلائیڈ ڈیلی میل کے مطابق 61 سالہ اداکارہ ڈیمی مور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں جسم کے مختلف حصوں کی سرجری کروائی ہے، تاہم انہوں نے 2007 میں سرجری کروانے سے متعلق خبروں کی تردید بھی کی تھی۔

مگر 2021 کے فینڈی رن وے شو میں ان کے چہرے پر تبدیلی نظر آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔اداکارہ ڈیمی مور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے 2017 میں تناؤ کی وجہ سے اپنے سامنے کے دو دانت کھو دیے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے جسم کے حوالے سے بیشمار عدم تحفظات کا سامنا کرتی ہیں۔دوسری طرف مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر مارک سولوماس کا کہنا ہے کہ ڈیمی نے جوانی میں سرجری شروع کروائی تھی اور معمولی طریقوں سے اپنی جوانی کو برقرار رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں