3

گھر کے باہر سے ماں اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا گیا

ملتان (این این آئی)ملتان میں گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تیزاب جسم پر گرنے سے گھر میں موجود ماں اور 15 سالہ بیٹا جھلس گئے۔شجاع آباد کے علاقہ کوٹلی نجابت میں گزشتہ شب 8 بجے نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سے تیزاب پھینکا جس سے 15 سالہ لڑکا نعمان بری طرح جھلس گیا جبکہ خاتون کا چہرہ اور بازو متاثر ہوئے۔

واقعہ کے بعد ماں اور بیٹے کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شجاع آباد میں تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔مریم نواز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر کے متاثرہ لڑکے کے بہترین علاج کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں