3

ایران کیخلاف اسرائیل کے دفاع میں مدد کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ وہ ایران سے ہونے والے حملوں سے اپنا دفاع کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے حملوں کے خلاف دفاع میں مدد اور خطے میں امریکی فوجیوں کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تبادلہ خیال کیا ہے کہ امریکا کس طرح اسرائیل کو ان حملے کے خلاف دفاع میں مدد کرسکتا اور خطے میں اپنے عہدیداروں کا تحفظ کیسے کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں