7

بخار اور درد کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی یہ دواہرگز نہ خریدیں، ڈریپ کا انتباہ

اسلام آباد (این این آئی) ڈریپ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار اور درد کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا پروماس انفیوژن ہرگز نہ خریدیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بخار اور درد کی غیرمعیاری دوا کی فروخت کے انکشاف کے بعد ڈریپ نے پروماس انفیوژن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیاجس میں کہا گیا ہے کہ پروماس انفیوڑن کا ایک بیچ 034غیرمعیاری قرارپایا، ڈرگ انسپکٹر نے ڈی آئی خان مارکیٹ سے پروماس کاسیمپل لیاتھا، لیب نے سیمپل میں غیر ضروری ذرات کی تصدیق کی۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ پروماس انفیوژن ٹریٹ فارماسوٹیکل بنوں کی تیارکردہ دواہے اور پیراسٹامول سے تیارشدہ بخار،جسمانی دردکی دواہے۔غیرمعیاری دوا کااستعمال ری ایکشن کرسکتا ہے اور اس سے بخار، شریانوں کی بندش، کپکپی طاری ہو سکتی ہے جبکہ یہ اعضاکوخون کی سپلائی متاثرکرسکتا ہے۔ڈریپ کی کمپنی کوپروماس انفیوڑن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرنے،مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹ پروماس انفیوژن کامتاثرہ بیچ فارماکمپنی کوواپس بھجوائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں