5

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے ،میدہ فائن کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور( این این آئی)فلور ملوں نے آٹے اور میدہ فائن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرحاجی یوسف نے آٹے اور میدہ فائن کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 2 دن میں پرچون سطح پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے سے 200 روپے ،10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 روپے اور 80 کلو میدہ فائن کی بوری کی 500 روپے اضافہ ہو گیا ہے

جس سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت جو 1550 روپے سے 1600روپے تک تھی اب بڑھ کر 1750 روپے ہو گئی ہے اسی طرح 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 870 روپے اور 80 کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت 7500 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2500 روپے سے بڑھ کر 3100 روپے ہو گئی ہے جس کے باعث فلور ملوں نے آٹے اور میدہ فائن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں