19

اڈیالہ جیل آئے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عمران سے ملاقات نہ ہو سکی، مایوس واپس

راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل آئے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عمران خان سے ملاقات نہ ہو سکی۔ جمعہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، زرتاج گل، قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، جمال احسن خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور عامر ڈوگر ، علی محمد خان اڈیالہ جیل پہنچے تاہم گھنٹوں انتظار کے باوجود پارٹی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی اور تمام رہنمائوں کو اڈیالہ جیل سے مایوس لوٹنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں