11

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔بیان کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہا۔ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی2،استور2اورسکردو میں1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں