22

طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پر فلائٹ اٹینڈنٹ برطرف

واشنگٹن(این این آئی)امریکن ایئر لائنز کے طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پر برطرف فلائٹ اٹینڈنٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے گزشتہ سال ستمبر میں ہوائی جہاز کے باتھ روم کا استعمال کرنے والی 14 سالہ لڑکی کی خفیہ طور پر ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کی تھی۔حکام نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایسٹس کارٹر تھامسن سوم کے پاس چار الگ الگ ویڈیوز تھیں جن میں لڑکیوں کو ایک ہوائی جہاز میں ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جہاں وہ کام کرتا تھا۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ تھامسن پر بچوں کے جنسی استحصال کی کوشش اور بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ تھامسن کو جنوری 2024 میں لنچبرگ، ورجینیا میں گرفتار کیا گیا۔ تب سے وہ وفاقی تحویل میں ہیں۔ وفاقی گرینڈ جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد تھامپسن کے وکیل نے کہا کہ وہ اس پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں