12

وزیرِ اعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (این این آئی)سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے۔سوشل میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 4 ملین میٹرک ٹن گندم کی کمی تھی، صرف 3.4 ملین میٹرک ٹن درآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، وہ وزیرِ اعظم آفس کا احترام کرتے ہیں۔سابق نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اْن کی ریٹائرمنٹ کے بعد رابطہ ہوا تھا، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے صرف ایک بار رابطہ ہوا۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خفیہ ادارے عدالت کو جوابدہ نہیں ہیں، خفیہ ادارے صرف وزیرِ اعظم اور وزارت دفاع کو جوابدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں